راولپنڈی ۔۔جشن آزادی کے موقع پر مختارسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کی مری روڈ پر شان پاکستان ریلی

راولپنڈی ۔ مختارسٹوڈنٹس کی فقید المثال ”شان پاکستان بائیک ریلی ”

ولایت نیوز شیئر کریں

راولپنڈی( زمن کاظمی )جشن آزادی کے موقع پرمختارسٹوڈنٹس آرگنائزیشن ضلع راولپنڈی کی جانب سے مری روڈ راولپنڈی پر شان پاکستان ریلی نکالی گئی جس کا افتتاح مرکزی دفتر کے سامنے تنظیم کے چیئرمین سیدمحمدعباس کاظمی ،، مرکزی صدرسیدزین العابدین نقوی ،ضلعی صدر سید کرم علی اصغر کاظمی اور دیگررہنماؤں نے کیا ۔

ریلی میں سینکڑوں موٹر سائیکل اور کاریں شامل تھیں ۔ریلی براستہ چاندنی مری روڈسے گزر کر لیاقت باغ چوک میں اختتام پذیر ہوئی۔اس موقع پر چیئرمین مختار ایس او سیدمحمدعباس کاظمی نے کہا کہ وطن عزیز پاکستان بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح ؒ کی بصیرت اور سنی شیعہ مکاتب فکر کی مشترکہ محنت اور متحدہ قربانیوں سے وجود میں آیا تھا جس کی بقاء و استحکام کیلئے عملی جدوجہد کرنا تمام کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان چونکہ اسلام کے نام پر وجود میں آیا تھا لہذا اسلام کو سربلند رکھنے میں پاکستان کی سربلندی کا راز مضمر ہے۔انہوں نے یہ بات زوردیکر کہی کہ جن مقاصد و اہداف کے حصول کیلئے پاکستان کا قیام عمل میں لایا گیا تھا ،ان کی تکمیل کیلئے قائد اعظم ؒ کے فرامین اتحاد،تنظیم اور یقین محکم کو عملی شعار بنانا ضروری ہے۔ ریلی سے مرکزی صدر سید زین العابدین نقوی اور ضلعی صدر سید کرم علی اصغر کاظمی نے بھی خطاب کیا۔شرکائے ریلی پاکستان زندہ باد،پاک فوج زندہ باد ،قائد اعظم زندہ باد ،سنی شیعہ بھائی بھائی ،جب تک سورج چاند رہیگا موسوی تیرا نام رہیگا اور دیگر نعرے بلند کرتے ہوئے پرامن طور پر منتشر ہوگئے۔

راولپنڈی ۔۔جشن آزادی کے موقع پر مختارسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کی مری روڈ پر شان پاکستان ریلی
راولپنڈی ۔۔جشن آزادی کے موقع پر مختارسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کی مری روڈ پر شان پاکستان ریلی
راولپنڈی ۔۔جشن آزادی کے موقع پر مختارسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کی مری روڈ پر شان پاکستان ریلی
راولپنڈی ۔۔جشن آزادی کے موقع پر مختارسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کی مری روڈ پر شان پاکستان ریلی
راولپنڈی ۔۔جشن آزادی کے موقع پر مختارسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کی مری روڈ پر شان پاکستان ریلی
راولپنڈی ۔۔جشن آزادی کے موقع پر مختارسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کی مری روڈ پر شان پاکستان ریلی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


Notice: ob_end_flush(): failed to send buffer of zlib output compression (1) in D:\hshome\automotonk\walayat.net\wp-includes\functions.php on line 3729

Notice: ob_end_flush(): failed to send buffer of zlib output compression (1) in D:\hshome\automotonk\walayat.net\wp-includes\functions.php on line 3729