مختار سٹوڈنٹس 14اگست یوم آزادی کے موقع پر شان پاکستان بائیک ریلی نکالے گی

ولایت نیوز
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

پاکستان کا قیام معجزہ خداوندی اور اولیائے کرام کا فیضان ہے ۔ سید زین العابدین نقوی

راولپنڈی (تاشف نقوی ) مختار سوڈنٹس آرگنائزیشن راولپنڈی کے اعلان کے مطابق جشن آزادی کے موقع پر 14اگست کو تنظیم کے مرکزی دفتر سے شان پاکستان بائیک ریلی نکالی جائے گی جس کی قیادت مرکزی صدر سید زین العابدین نقوی اور دیگر مرکزی و مقامی رہنما کریں گے۔ ریلی کے سلسلے میں منعقدہ انتظامی اجلاس میں مختلف کمیٹیاں تشکیل دی گئی جن میں ضلعی صدر سید کرم علی کاظمی و دیگر ضلعی و سٹی عہدیداران شامل ہیں ۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی صدر نے کہا کہ پاکستان کا قیام معجزہ خداوندی ہے اور یہ پاک وطن اولیائے کرام کا فیضان ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ریلی کا مقصد نوجوانوں میں جذبہ حب الوطنی کو اجاگر کرنا اور اس عہد کا اعادہ کرنا ہے کہ پاکستان کے خلاف غلط نظر سے اٹھنے والی آنکھ نکال دی جائے گی ۔انہوں نے کہا کہ ریلی میں شہدائے دین و وطن کو خراج عقیدت پیش کرنے کے علاوہ دہشتگردی کے خلاف آپریشن میں مصروف عساکر پاکستان کیساتھ بھر پور یکجہتی کا اظہار کیا جائیگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


Notice: ob_end_flush(): failed to send buffer of zlib output compression (1) in D:\hshome\automotonk\walayat.net\wp-includes\functions.php on line 3721

Notice: ob_end_flush(): failed to send buffer of zlib output compression (1) in D:\hshome\automotonk\walayat.net\wp-includes\functions.php on line 3721