تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کی سپریم کونسل کا اجلاس

حکمران آئین کو اپناتابع بنانے کے بجائے اسکی اتباع کریں ،مسالک کو حقوق دیئے جائیں،ٹی این ایف جے سپریم کونسل سے قائد ملت جعفریہ کا خطاب

ولایت نیوز
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

اقوام متحدہ کشمیر غزہ و العوامیہ کے محصورین کی حالت زار کی جانب توجہ دے
ٹرمپ نے ڈالروں کی لالچ میں امریکہ عرب اسلامی کانفرنس کی صدارت کی،قوم لیاقت علی خان کے دورۂ امریکہ کی سزا آج بھی بھگت رہی ہے
وطن کے تحفظ و استحکام کیلئے حسینیؑ راہ اپنا نا ہو گی سیاستدا ن و لیڈران ملکی وقار داؤ پر نہ لگائیں ذاتی جماعتی مفادات وطن پر قربان کردیں
کوٹلی امام حسینؑ پر فائرنگ کی مذمت، ایکشن پلان پر عمل ‘ کالعدم جماعتوں کی سرگرمیاں روکی جائیں،بیرونی سرمایے کی ترسیل بند کرائی جائے

تحریک نفاذ فقہ جعفریہ نظریہ اساسی کے تحفظ کیلئے وجود میں آئی جب تک دم ہے پاکستا ن کو گروہی سٹیٹ نہیں بننے دیں گے،سپریم کونسل اجلاس سے خطاب

اسلام آباد(ولایت نیوز)سپریم شیعہ علماء بورڈ کے سرپرست اعلیٰ و تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے سربراہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے کہا ہے کہ ملکی مسائل کا واحد حل یہ ہے کہ سیاستدان حکمران آئین کو اپناتابع بنانے کے بجائے اسکی اتباع کریں ، اقوام متحدہ مقبوضہ کشمیرو غزہ و العوامیہ کے محصورین کی حالت زار کی جانب توجہ دے ظلم کو نہ روکا گیا توامن ناپید ہو جائے گا.

ٹرمپ نے ڈالروں کی لالچ میں امریکہ عرب اسلامی کانفرنس کی صدارت کی امریکہ اسلام دشمنوں کو یکجااور مسلمانوں میں انتشار کے بیج بو رہا ہے مسلم حکمران امریکی ساز ش کا ادراک کریں باہمی تنازعات ختم کریں.

قوم لیاقت علی خان کے روس کے بجائے امریکہ کے دورے کی سزا آج بھی بھگت رہی ہے امریکہ کی دوستی نے پاکستان کو زخموں کے سوا کچھ نہیں دیا.

ضیاء الحق دو قومی نظریہ سبوتا ژ کرنا چاہتا تھا تحریک نفاذ فقہ جعفریہ نظریہ اساسی کے تحفظ کیلئے وجود میں آئی جب تک دم میں دم ہے پاکستا ن کو فرقہ وارانہ یا گروہی سٹیٹ نہیں بننے دیں گے ،پاکستان کے استحکام کیلئے صوبوں اور مکاتب و مسالک کو ان کے جائز حقوق دیئے جائیں جس کی ضمانت نظریہ پاکستان نے دی تھی.

کوٹلی امام حسین ڈیرہ اسما عیل خان پر فائرنگ کی مذمت کرتے ہیں شہید اہلکاروں کے قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے کالعدم جماعتوں کی سرگرمیاں روکی جائیں اگر نیشنل ایکشن پلان پر عمل نہ ہوا تو عساکر پاکستان کی قربانیاں کی رائگاں چلی جائیں گی،فساد کے خاتمے کیلئے مذہبی جماعتوں کو بیرونی سرمایے کی ترسیل روکی جائے۔ان خیالات کا اظہار انہوں تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کی سپریم کونسل کے اجلاس کی پہلے سیشن سے صدارتی خطاب کرتے ہوئے کیا۔

آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے کہا کہ حسینیت کلمہ تو حید کے دفاع و بقا کا نام ہے ، قائد اعظم نے کلمہ لا الہ الا اللہ کے نام پر مسلمانوں کے علیحدہ وطن حاصل کرکے دیاوطن کے تحفظ و استحکام کیلئے حسینی ؑ راہ اپنا نا ہو گی جو قربانی سے عبارت ہے سیاستدا ن و لیڈران ملکی وقار داؤ پر نہ لگائیں ذاتی جماعتی مفادات وطن پر قربان کردیں ،قائد اعظم محمد علی جناح کے بعد وطن کو استحکام میسر نہ ہوسکاایوب کے مارشل لاء نے محرومیوں کے بیج بوئے جس کے سبب پاکستان دولخت ہو گیا ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان پر ضیائی مارشل لاء مسلط کرنے کا مقصد مسلم ممالک کو لڑا لڑا کر مارنا اور پاکستان کے نظریے کو باطل ثابت کرنا تھا ذوالفقار علی بھٹو اورشاہ فیصل کو عالم اسلام کے اتحاد کا خواب دیکھنے کی سزا دی گئی عرفات و قذافی کو بھی اسی جرم میں عبرت بنایا گیا کیونکہ شیطانی قوتیں عالم اسلام کے اتحاد کو اپنی موت گردانتی ہیں ۔

آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے کہا کہ نظریہ و آئین میں قوم کی روح بستی ہے اندرا گاندھی نے پاکستان کو توڑ کر نظریہ پاکستان کو خلیج بنگال میں ڈبونے کا نعرہ اسی لئے لگایاکہ ازلی دشمن پاکستان کے نظریے سے خوفزدہ ہے جس نے تمام مسالک مکاتب قومیتوں برادریوں اور صوبوں کو وحدت کی لڑی میں پرو رکھا ہے،73کے متفقہ آئین نے پاکستان کے نظریے کو مزید توانا کیا لیکن مسلسل ترمیمات نے آئین کا حلیہ بگاڑ کے رکھ دیا ہے وطن عزیز کو نظریۂ پاکستا ن کے مطابق ڈھالنے کیلئے آئین کی روح پر عمل کرنا ہو گا ۔

انہوں نے کہا کہ ضیاء الحق کے دور میں کبھی فرقہ واریت کو بڑھاوے کبھی مذہبی آزدایوں پر پابندی کبھی شریعت بل جیسی شرارت کے ذریعے نظریہ اساسی کو مجروح کرنے کیلئے حملے ہوتے رہے لیکن تحریک نفاذ فقہ جعفریہ نے حسینی محاذذ ایجی ٹیشن کے ذریعے جیلیں آباد کرکے پرامن جدوجہد کے ذریعے تمام سازشوں کو ناکام کیا کیونکہ دین وطن کیلئے زندانوں میں جانوں ہمارا آباء کی سنت و عادت ہے اور شہادت کو گلے لگا نا عظیم سعادت ہے ۔

آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے کہا کہ فرقہ نسل زبان کی بنیاد پر جماعتوں کو الیکشن اتارنے کا مقصد بھی انتشار کا زہر پھیلانا تھا جس کے خلاف سب سے پہلی آواز ہم نے بلند کی اور آج تک کررہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی اور منافرت پھیلانے والی جماعتوں پر پابندی تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کی پیہم جدوجہد کا نتیجہ تھالیکن افسوس حکومت اپوزیشن کے بعض عناصر کی دوستیوں اور مفادات نے ان پابندیوں کو کبھی موثر نہیں ہو نے دیا جس کے سبب آج بھی دہشت گردی کا بازار سرد نہیں ہو سکا ،عساکر پاکستان نے ضرب عضب ردالفساد خیبر فور سمیت بیسیوں آپریشنزمیں نا قابل فراموش قربانیاں دیں ہیں جس پر پوری قوم پاک فوج کو سلام عقیدت پیش کرتی ہے ۔

آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے واضح کیا کہ پاکستان انسانی تاریخ کا ایک معجزہ ہے جو ہمیشہ قائم رہنے کیلئے ظہور پذیر ہوا اسے مٹانے کا خواب دیکھنے والے خود مٹتے چلے جائیں گے حسینی راہ پر چلتے ہوئے وطن کی حرمت ، یکجہتی ، استحکام ،امن و ترقی کیلئے پہلے بھی قربانیاں دیں آئندہ بھی دریغ نہیں کریں گے۔

تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کی سپریم کونسل اجلاس میں ملک کے تمام علاقوں سے مندوبین،علماء کرام اور عزاداران شریک ہیں اجلاس کے دوسرے سیشن میں آمدہ محرم الحرام کیلئے پالیسی ،قومی و تنظیمی امور پر فیصلوں کو حتمی شکل دی جائے گی ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


Notice: ob_end_flush(): failed to send buffer of zlib output compression (1) in D:\hshome\automotonk\walayat.net\wp-includes\functions.php on line 3721

Notice: ob_end_flush(): failed to send buffer of zlib output compression (1) in D:\hshome\automotonk\walayat.net\wp-includes\functions.php on line 3721