مقتدی الصدر کی سعودی ولی عہد سے ملاقات

مقتدی الصدر کا دورۂ سعودی عرب

ولایت نیوز شیئر کریں

جدہ (ولایت نیوز)عراقی تنظیم سرایا السلام  اور  صدری تحریک کے سربراہ مقتدیٰ الصدر اتوار کے روز گیارہ سال کے بعد سعودی عرب پہنچے ہیں۔ سعودی عرب کے وزیر مملکت برائے خلیج امور ثامر السبحان نے جدہ کے ہوائی اڈے پر ان کا استقبال کیا۔

مقتدیٰ الصدر کے دفتر نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ’’ ہمیں سعودی عرب اور عراق کے تعلقات میں مثبت پیش رفت پر بہت خوشی ہوئی ہے اور ہم یہ توقع کرتے ہیں کہ یہ عرب ،اسلامی خطے میں پائی جانے والی  کشیدگی کی پسپائی کا آغاز ثابت ہوگی‘‘۔

سعودی عرب کے دورے کے دوران الصدر نے جدہ میں سعودی فرماں روا کے بعد انتہائی طاقتور سمجھے جانے والے ولی عہد محمد بن سلیمان سے ملاقات کی جنہیں کچھ عرصہ قبل ہی ولی عہدی کے منصب پر فائز کیا گیا ہے۔ سعودی نیوز ایجنسی کے مطابق اس ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے باہمی مفادات پر گفت گو کی۔

واضح رہے کہ مقتدیٰ الصدر نے اس سے پہلے 2006ء میں سعودی عرب کا دورہ کیا تھا۔

مقتدی الصدر کی سعودی ولی عہد سے ملاقات
مقتدی الصدر کی سعودی ولی عہد سے ملاقات

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


Notice: ob_end_flush(): failed to send buffer of zlib output compression (1) in D:\hshome\automotonk\walayat.net\wp-includes\functions.php on line 3728

Notice: ob_end_flush(): failed to send buffer of zlib output compression (1) in D:\hshome\automotonk\walayat.net\wp-includes\functions.php on line 3728