تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کا” عالمی ایام امام ضامن "منانے کا اعلان; بحرین قطیف میں انسانی حقوق کو بہتر بنایا جائے ، کرنل (ر)کاظمی

ولایت نیوز شیئر کریں

دنیائے اسلام کا ہر ملک غیروں کا سجن اور برادر ممالک کا دشمن بنا ہوا ہے، اتحاد امت کے بچاؤ کی ضمانت ہے ،کرنل (ر)سخاوت کاظمی

بادشاہتیں اقتدار صدارتیں وزارتیں بچانے کیلئے دین کو داؤ پر لگایا جارہا ہے، انتشار سے شیطانی قوتیں بھرپورفائدہ اٹھارہی ہیں

اسلام آباد( ) تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے ایڈیشنل سیکرٹری جنرل کرنل(ر)سیدسخاوت حسین کاظمی نے قائد ملت جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی کی خصوصی ہدایت پر حضرت امام علی بن موسیٰ الرضا علیہ السلام کی ولادت پر نور کے سلسلہ میں 9تا 11ذیقعد’’ عالمی ایام ضامن ‘‘منانے کا اعلان کیا ہے ۔

ہیڈ کوارٹر مکتب تشیع سے جاری کردہ بیان میں انہوں نے کہاکہ اس موقع پر محافل ،کانفرنسوں ،سیمیناروں اور تہنیتی تقریبات کا انعقاد کر کے سیرت امام علی رضا ؑ کو اجاگر کیا جائیگا۔سخاوت کاظمی نے کہا کہ عالم اسلام کا اتحاد امت مسلمہ کے بچاؤ کی ضمانت ہے ،وطن عزیز پاکستان اور عالم اسلام بحرانوں سے دوچار ہیں دنیائے اسلام کا ہر ملک غیروں کا سجن اور برادر مسلم ممالک کا دشمن بنا ہوا ہے اس انتشار سے شیطانی قوتیں بھرپورفائدہ اٹھارہی ہیں ، بادشاہتیں اقتدار صدارتیں وزارتیں بچانے کی تگ و دو میں دینی اہداف کو داؤ پر لگایا جارہا ہے وطن عزیز میں بھی لوٹ مار کے رسیا ایک با ر پھر کرسی کی جنگ میں مصروف ہو چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مشاہیر اسلام کے ایام منانے کا مقصد دنیا کو خانوادہ رسالت ؐ کے ہدایت کے میناروں سے روشناس کرانا ہے جن کی قربانیوں پر دین اسلام سدا نازاں رہے گا ۔انہوں نے کہا کہ خانوادۂ رسالت ؐ نے دین اسلام کی سربلندی اور الہی مقاصد کی پاسداری کی اپنی جانیں نچھاور کردیں لیکن تعلیمات مصطفویؐ پر آنچ نہ آنے دی ۔

کرنل (ر) سخاوت کاظمی نے کہا کہ حضرت امام علی بن موسیٰ الرضا نے کی سیرت دنیائے علم اور زہد و تقویٰ کو زینت و افتخار بخشا ،آپؑ عظیم ترین مبلغ دین و شریعت تھے جن کی تعلیمات کی پیروی کر کے دنیا کو امن کا گہوارہ بنایا جا سکتا ہے اورشیطانی قوتوں کو نیست و نابود کیا جا سکتا ہے ، حضرت علی بن موسیٰ کا لقب رضا اس لیے ہیں کہ آپ ؑ آسمان پر خدا کے پسندیدہ ترین بندے ہیں اور یقیناًوہی ہوگی جو وصفاتِ حسنہ سے آراستہ اور صفاتِ غیر حسنہ سے مبرا و منزا ہو۔انہوں نے باورکرایا کہ آٹھویں جانشین رسول ؐحضرت امام علی بن موسی الرضا ؑ نے اسلام کی سربلندی اور انسانیت کی حرمت کیلئے ہر قسم کی صعوبتیں برداشت کیں مگر آخر دم تک حرمتِ انسانیت کو سربلند رکھا۔

انہوں نے اس عہد کا اظہارکیا کہ امام ضامن و ثامن حضرت علی بن موسیٰ الرضا علیہ السلام کی سیرت و کردار اور تعلیمات پر عمل کرتے ہوئے مظلومین کی نصرت و حمایت، طاغوتِ عصر کی نابود ی کیلئے امانت و دیانت کے ساتھ عملی جدوجہد جاری رکھی جائے گی۔

کرنل(ر) سخاوت کاظمی نے کہا کہ کشمیر فلسطین برما میں مسلمانوں پر ہونے والے تشدد کو رکوانے کیلئے اپنی آواز کو موثر بنانے کیلئے مسلم ممالک کو بحرین قطیف مصر نائجیریا سمیت تمام ممالک میں انسانی حقوق کی صورتحال کو بہتر بنانا ہوگا۔

درایں اثنا ء” عالمی ایام امام ضامن” کے پروگراموں کو منظم ومرتب کرنے کے لیے ٹی این ایف جے کی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے جس کے کنوینر ڈاکٹر ایس ایم رضوی جبکہ علی فرقانی کمیٹی کے سیکرٹری ہونگے ۔انہوں نے اپیل کی کہ ایام ضامن کے پروگراموں میں اسلام و پاکستان کے بحرانوں ، دہشت گردی کے خاتمہ،آپریشن رد الفساد کی کامیابی ،امت مسلمہ کی یکجہتی کیلئے دعائیں کی جائیں ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.