مختار جنریشن ذہنی آزمائش مقابلہ

ضروریات مذہب :مختار جنریشن کےذہنی آزمائش مقابلہ میں بچوں کا زبردست جوش خروش

ولایت نیوز شیئر کریں

نسل نو کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کیلئے علمی مباحثوں ، مقابلوں کا سلسلہ جاری رہیگا۔ نگران اعلیٰ مختار جنریشن ایم ایچ جعفری 

راولپنڈی(رپورٹ : کبیر علی ہمدانی )مختار جنریشن راولپنڈی ریجن کے زیر اہتمام نرسری تا ساتویں جماعت کے طلباء کے درمیان ’’بنیادی ضروریات مذہب ‘‘کے موضوع پر مرکزی جامع مسجد و امام بار گاہ قصرابو طالب مغل آباد راولپنڈی میں ذہنی آزمائش کا مقابلہ ہوا ۔ اس ضمن میں تمام جماعتوں کے طلباء کو مختلف گروپوں میں تقسیم کیا گیا تھا ۔ اس موقع پر جن علمائے کرام نے ممتحن کے فرائض سر انجام دیئے اُن میں علامہ سید محسن علی ہمدانی ، علامہ قلب عباس نقوی مولانا زاہد حسین ، سید ساجد حسین ہمدانی ،مولانا اجلال حیدر الحیدری ، مولانا سید مطلوب حسین تقی، سید بو علی مہدی، مولانا گفتار حسین صادقی، سید باقر حسین نقوی شامل تھے۔

منصفین کے فیصلے کیمطابق نرسری کلاس گروپ اے میں فرقان حیدر بنگش ولد ایمان علی بنگش نے پہلی ، حیدر علی ولد چوہدری رفیق نے دوسری، ثائب علی ولد ظفر علی جعفری نے تیسری جبکہ فواد حسین نقوی ولد جواد حسین نقوی نے چوتھی پوزیشن حاصل کی۔ پہلی جماعت گروپ بی میں جدیر علی ولد راجہ شیر خان نے پہلی ، فرحان نقی ولد طاہر حسین نے دوسری ، وجیہہ عباس ولد اختر نواز تیسری میثم تمار ولد سید کاشف کاظمی نے چوتھی پوزیشن حاصل کی۔ دوسری جماعت گروپ سی میں سید کیف عباس ولد سید محسن بخاری نے پہلی ، زین علی ولد صغیر حسین نے دوسری ، سید انشال علی ہمدانی ولد حاجی مختار شاہ نے تیسری اور سید اذن عباس کاظمی ولد سید ضمیر حسین کاظمی نے چوتھی پوزیشن حاصل کی۔تیسری جماعت گروپ ڈی میں عبدالعلی ولد راجہ شیر خان نے پہلی ، سید رہبر حسن ولد سید قمر عباس نے دوسری، سید علی حیدر ولد کامران حسین نے تیسری جبکہ حماد عابد ولد محمدعابدنے چوتھی پوزیشن حاصل کی۔ چوتھی جماعت گروپ ای میں فہیم عباس ولد زوار حسین پہلی ، سید ایان علی ولد عمران کاظمی نے دوسری، سید ارسل عباس ولد سید اشفاق حسین تیسری اور سید نقی حیدر ولد عدیل کاظمی نے چوتھی پوزیشن حاصل کی۔ پانچویں جماعت گروپ ایف میں سید جروان محمد کاظمی ولد سید شاہد عباس کاظمی نے پہلی ، سید لطف علی کاظمی ولد سید ضمیر حسین کاظمی نے دوسری، سید قاسم علی ولد سید محسن علی نے تیسری جبکہ شبر عباس ولد آصف عباس نے چوتھی پوزیشن حاصل کی۔ چھٹی جماعت گروپ جی میں سید عدنان نقوی ولد عمران نقوی پہلی ، محمدہادی ولد محمد عابد دوسری، علی عباس ولد نوازش تیسری جبکہ غدیر حسین شاہ ولد عابد حسین شاہ نے چوتھی پوزیشن حاصل کی ۔ ساتویں آٹھویں جماعت کے گروپ ایچ میں سید محمد تقی حسین ولد معراج الحسن نے پہلی، سید علی حیدر کاظمی ولد سید ظہیر حسین شاہ نے دوسری، سید دانیال عباس ولد آصف شاہ نے تیسری جبکہ سید حسن جعفر نقوی ولد مولانا سید حسین مقدسی نے چوتھی پوزیشن حاصل کی۔

مقابلے میں کامیاب ہونے والے طلباء میں انعامات تقسیم کیے گے راولپنڈی ریجن کے مختلف سرکاری و پرائیویٹ سکولوں، دینی مدارس کے 85طلباء نے ذہنی آزمائش کے مقابلے میں شرکت کی ۔ اس موقع پر مختار جنریشن کے نگران اعلیٰ ایم ایچ جعفری نے اپنے خطاب میں مقابلے میں حصہ لینے والے طلباء کی محنت اور ذہانت کو سراہتے ہوئے کہا کہ ذہنی آّزمائش کے مقابلے کا مقصد طلباء کو بنیادی ضروریات مذہب سے آشنا کر کے اُنہیں دین کی اساسی معلومات فراہم کرنا ہے تاکہ وہ عملی زندگی میں کامیاب انسان بن سکیں ۔

اُنہوں نے یہ بات زور دے کر کہی کہ مختار جنریشن تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کا ذیلی شعبہ ہے جو کمسن بچوں کیلئے قائد ملت جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی کی جانب سے تحفہ ہے جس میں شامل ہونے والے ننھے طالب علم اسلام کی عظیم ہستیوں ، آئمہ معصومین ؑ اور دین کیلئے گراں قدر علمی خدمات و جانی قربانیاں دینے والے مشاہیر اسلام کی پاکیزہ زندگیوں کو اپنا آئیڈیل بنا کر وطن عزیز پاکستان کا نام روشن کر سکتے ہیں اور اپنا مقصد تخلیق عبادت خداوندی پورا کر کے دنیا و آخرت میں کامیاب و کامران ہو سکتے ہیں۔

ایم ایچ جعفری نے واضح کیا کہ پاکستان میں بیرونی سرمائے اور بیساکھیوں پرکام کرنے والے مذہبی گروپوں نے مادر علمی کے تقدس کو پامال کیا ہے جن کی منفی سرگرمیوں پالیسوں کی وجہ سے ہمارا تعلیمی و معاشرتی نظام بری طرح رو بہ زوال ہے جسے درست کرنے کیلئے بیرونی امداد پر پابندی ،تعلیمی سہولتوں کی زیادہ سے زیادہ فراہمی اور ملک کے ہر بچے کی اعلیٰ تعلیم تک رسائی ضروری ہے ۔

اُنہوں نے ذہنی آزمائش کے مقابلے میں کامیاب ہونے والے پوزیشن ہولڈروں کو مبارک باد اور قائد ملت جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی کی جانب سے دعائیں پہنچائیں اور شرکت کرنے والے تمام طلباء کو مزید محنت کرنے اور تعلیم پر توجہ دینے کی تلقین کی ۔ اُنہوں نے کہا کہ طلباء کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کیلئے مختار جنریشن کے پلیٹ فارم سے علمی مباحثوں ، مقابلوں اور دیگرتعلیمی سرگرمیوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔ اُنہوں نے مقابلے میں ممتحن کے فرائض انجام دینے والے علمائے کرام سے بھی اظہار تشکر کیا ۔

بچوں کے ہمراہ آئے والدین نے مختار جنریشن کی کاوش کو سراہا اور اس سلسلہ کو بچوں کی تربیت کیلئے انتہائی مفید قرار دیا۔

مختار جنریشن ذہنی آزمائش مقابلہ
مختار جنریشن ذہنی آزمائش مقابلہ
مختار جنریشن ذہنی آزمائش مقابلہ
مختار جنریشن ذہنی آزمائش مقابلہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


Notice: ob_end_flush(): failed to send buffer of zlib output compression (1) in D:\hshome\automotonk\walayat.net\wp-includes\functions.php on line 3728

Notice: ob_end_flush(): failed to send buffer of zlib output compression (1) in D:\hshome\automotonk\walayat.net\wp-includes\functions.php on line 3728