العوامیہ مشرقی سعودی عرب کا شیعہ اکثریتی قصبہ ہے

العوامیہ کی شیعہ آبادی کے خلاف آپریشن جاری ؛ کینیڈین بکتر بند گاڑیوں کے استعمال پر اوٹاوہ حکومت کی تشویش

ولایت نیوز
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

اوٹاوہ ( ولایت مانیٹرنگ ڈیسک ) کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹراڈو  نے مشرقی سعودی عرب کی شیعہ آبادی کے خلاف جاری آپریشن میں کینیڈا کی جانب سے سعودی عرب کو بیچی گئی بکتر بند گاڑیوں کے استعمال پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے ۔

العوامیہ میں جاری آپریشن کے حوالے سے شائع ہونے والی مختلف اخبارات کی تصاویر اور میڈیا تک پہنچنے والی ویڈیو فوٹیجز سے یہ واضح ہو گیا ہے کہ کینیڈا کی ٹیرا ڈائن کمپنی کی جانب سے تیار کردہ گورکھا ۤآر پی وی (ریپڈ پیٹرول وہیکل ) بکتر بند گاڑی سعودی آپریشن میں استعمال کی جارہی ہے ۔

ان خبروں سے کینیڈا میں شدید بے چینی پھیل گئی ہے اور انسانی حقوق کی تنظیموں کی جانب سے بھی حکومت پر دباؤ بڑھتا جارہا ہے کہ سعودی عرب کو فوجی سازوسامان کی برآمد پر پابندی لگائی جائے ۔کینیدا کی سابقہ کنزرویٹو حکومت نے سعودی عرب کے ساتھ  13ارب ڈالر سے زائد فوجی سازو سامان کی فروخت کا معاہدہ کیا تھا۔

کینیڈا کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ اگر یہ ثابت ہو گیا کہ کینیڈا کی برآمدات انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں استعمال ہو رہی ہیں تو اس پر سخت ایکشن لیا جائے گا۔

 

یاد رہے کہ العوامیہ کے شیعہ اکثریتی قصبہ میں مئی کے مہینہ سے بدترین ۤآپریشن جاری ہے جس کے دوران نہ صرف عام شہریوں کے گھروں کو گرایا جارہا ہے بلکہ بعض تاریخی عمارتوں کو بھی زمین بوس کردیا گیا ہے جس پر اقوام متحدہ تشویش کا اظہار کرچکی ہے ۔

آپریشن کے باعث ہزاروں افراد قریبی آبادیوں میں پناہ لینے پر مجبور ہو چکے ہیں ۔ درجنوں افراد شہید کئے جا چکے ہیں ۔

العوامیہ کی آبادی تیس ہزار سے زائد نفوس پر مشتمل ہے ۔اپنے حقوق طلب کرنے کی پاداش میں جنوری 2016 ء کو شہید کئے جانے والے آیۃ اللہ  باقر النمر کا تعلق بھی الوامیہ سے تھا۔

العوامیہ کے شیعہ اکثریتی قصبہ میں مئی 2017 سے آپریشن جاری ہے ۔
العوامیہ کے شیعہ اکثریتی قصبہ میں مئی 2017 سے آپریشن جاری ہے ۔

 

One thought on “العوامیہ کی شیعہ آبادی کے خلاف آپریشن جاری ؛ کینیڈین بکتر بند گاڑیوں کے استعمال پر اوٹاوہ حکومت کی تشویش

  • 30 جولائی, 2017 at 10:55 شام
    Permalink

    السلام علیکم و تحفهٔ نصرت چهارده(۱۴) معصومین(ع) !
    ظالمین په لعنت کے بعد موالیان حیدر کرار(ع) اور ماتمداران امام مظلوم(ع) کو طاغوت کے مقابله میں متحد هو جانا چاهیۓ اپنی صفوں میں چھپے هوۓ بھیڑیوں سے هوشیار رهنا چاهیۓ, قائد ملت جعفریه پاکستان آغا سید حامد علی موسوی کی مولا زندگی دراز فرماۓ…..
    مولا کریم و رحیم مومنین کی حفاظت فرماۓ آمین یا رب العالمین(ج) بتصدق چهارده(۱۴) معصومین(ع)…..

    Reply

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


Notice: ob_end_flush(): failed to send buffer of zlib output compression (1) in D:\hshome\automotonk\walayat.net\wp-includes\functions.php on line 3721

Notice: ob_end_flush(): failed to send buffer of zlib output compression (1) in D:\hshome\automotonk\walayat.net\wp-includes\functions.php on line 3721