پانامہ کیس فیصلہ آئین وپاکستان کی فتح اورڈکٹیٹروں کیلئے عبرت ہے۔ آغاحامدموسوی

ولایت نیوز
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

تمام قوتیں یادرکھیں کہ غرورکاسرنیچاہوتاہے،فیصلہ کسی ذات یاجماعت نہیں بلکہ عوام کی جیت ہے، دنیا بھرمیں بحرانوں کاسبب عدل وانصاف کافقدان ہے
پاکستان دہشتگردی کے ناسورکاشکارہے ، پون لاکھ جانوں کے نذرانوں، ایک کھرب سے زائدمالی نقصانات کے باوجودبہادرعساکرپاکستان دہشتگردوں کیخلاف برسرپیکارہیں
پاکستان کی قربانیوں کونظراندازکرکے امریکی محکمہ خارجہ کی سالانہ کنٹری رپورٹ آف ٹیررزم پاکستان کیخلاف دہشتگرد ٹھکانوں،محفوظ پناہ گاہوں کاالزام مضحکہ خیزہے 
اقوام متحدہ ، ایمنٹسی انٹرنیشنل ، عالمی عدالت انصاف دنیابھرمیں جاری ظلم وبربریت کا نوٹس لیکراسکے خاتمہ کیلئے عملی اقدامات کریں
شہدائے دین ووطن لائق صدتحسین ہیں، ظلم سے نفرت ،مظلوم کی حمایت جاری رکھی جائیگی۔ قائدملت جعفریہ آغا حامد موسوی  کایوم شہداء پرخصوصی خطاب 

اسلام آباد ( ولایت نیوز)سرپرست اعلیٰ سپریم شیعہ علماء بورڈقائدتحریک نفاذ فقہ جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے پانامہ کیس کے بارے میں سپریم کورٹ کے تاریخی فیصلے کو آئین وپاکستان کی فتح اورتمام ڈکٹیٹروں کیلئے عبرت قراردیتے ہوئے کہاکہ تمام قوتیں یادرکھیں کہ غرورکاسرنیچاہوتاہے ۔

جمعہ کوپاراچنارتالاہورسانحات دہشت گردی کے شہداء کوخراج عقیدت پیش کرنے کیلئے یوم شہداء کی تعزیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے باورکرایاکہ سپریم کورٹ کافیصلہ کسی ذات یاجماعت نہیں بلکہ عوام اورپاکستان کی فتح ہے ۔ آقای موسوی نے کہاکہ پاکستان اسلام کے نام پروجودمیں آیاتھا اوراسلامی ریاست کامقصد عدل کاقیام ہے چنانچہ قرآن مجیدکے سورہ نساء میں ارشادقدرت ہے کہ اے اہل ایمان انصاف کے علمبرداراورخداکے وسیلہ کے گواہ بنواخواہ تمہارے عدل کی زد تمہارے والدین اور تمہارے رشتہ داروں ہی پر کیوں نہ پڑتی ہو۔ انہوں نے کہاکہ دنیامیں پیداہونے والے بحرانوں کاسبب عدل وانصاف کافقدان ہے اسی بناء پرپوری دنیامیں عدل وانصاف کے بادل چھائے ہوئے ہیں ، پاکستان گزشتہ چاردہائیوں دہشت گردی کے ناسورکاشکارہے ، پون لاکھ جانوں کے نذرانے پیش کیے گئے ایک کھرب سے زائدمالی نقصانات کے باوجودبہادرعساکرپاکستان ، سیکیورٹی ادارے دہشت گردوں کیخلاف برسرپیکارہیں ۔

انہوں نے اس مرپرافسوس کااظہارکیاکہ پاکستان کی تمام تربے بہاقربانیوں کونظراندازکرتے ہوئے امریکی محکمہ خارجہ کی سالانہ کنٹری رپورٹ آف ٹیررزم 2016میں پاکستان کوافغانستان ، شام ، عراق ، سومالیہ ، لیبیا، فلپائن جیسے ممالک کی صف میں کھڑاکرکے الزام عائدہ کیاگیاکہ پاکستان میں دہشت گردوں کے ٹھکانے اورمحفوظ پناہ گاہیں موجودہیں اوریہ پاکستان شدت پسندوں اوردہشت گردوں کیخلاف کاروائی نہیں کرتارپورٹ میں انتہاپسندعناصرسے ڈومورکامطالبہ بھی کیاگیاہے ۔

یوم شہداء کے موقع پر دعائیہ محفل
یوم شہداء کے موقع پر دعائیہ محفل

آغاسیدحامدعلی شاہ موسوی نے کہاکہ عالمی سرغنہ جانتاہے کہ نائن الیون کے بعدپاکستان نے فرنٹ لائن کاکرداراداکیااورافغانستان میں جوخون ہولی کھیلی جاری ہے وہ تاہنوذجاری ہے جس سے پاکستا ن سب سے زیادہ متاثرہواہے ۔ انہوں نے کہاکہ عالمی سرغنے کویہ بھی معلوم ہے کہ دہشت گردی کیخلاف سب سے بڑے آپریشن پاکستان نے کیے جوالمیزان سے شروع ہوکرراہ حق ، راہ نجات ، راہ صراط مستقیم ، راہ راست ، کوہ سفید، شیردل ، ضرب عضب ، ردالفساداوراب خیبر4اپریشن تک بات آن پہنچی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ جس طرح دہشت گردیہ نہیں دیکھتاہے کہ دہشت گردی کانشانہ بننے والاکون ہے اس کاتعلق سنی شیعہ دیوبندی بریلوی یااقلیتوں سے ہے اسی طرح عساکرپاکستان نے بھی کبھی نہیں دیکھاکہ دہشت گردکاتعلق کسی مسلک یاملک سے ہے وہ فقط دہشتگردوں کیخلاف کاروائی جاری رکھے ہوئے ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان کیخلاف شیاطین ثلاثہ گٹھ جوڑدہشت گردی کے ہرسانحہ کوپاکستان کے ساتھ نتھی کردیتاہے جس کاثبوت ریاض کانفرنس میں بھارت کودہشتگردی کاشکارکہناہے اس مقصدہنودیہودکی جانب سے کشمیر اورفلسطین میں ڈھائے جانے والے مظالم سے توجہ ہٹاناہے کیونکہ یہ دونوں مسائل شیاطین ثلاثہ کے ہی پیداکردہ ہیں جوان کاحل نہیں چاہتے۔ انہوں نے کہاکہ مسجداقصیٰ کی آتشزدگی کے بعدوجودمیں آنے والی او آئی سی کوسانپ سونگھ گیاہے جس کی وجہ سے مسجداقصیٰ کوبندکردیاہے اورفلسطینی شہیدکے جارہے ہیں لیکن اقوام متحدہ نے چپ سادہ رکھی ہے ۔

انہوں نے کہاکہ مسلم حکمران شیاطین کی خوشنودی اپنے بجاؤکیلئے سعودیہ اوربحرین میں عوام پرمظالم کے پہاڑڈھارہے ہیں ، جوانوں کے سرقلم کیے جارہے ہیں اورخواتین کی عزت پامال کی جاری ہیں ۔ آقای موسوی نے مطالبہ کیاکہ اقوام متحدہ ، ایمنٹسی انٹرنیشنل ، عالمی عدالت انصاف سے مطالبہ کیاکہ وہ دنیابھرمیں جاری ظلم وبربریت کانوٹس لے اوراسکے قلع قمع کیلئے عملی اقدامات کرکے عدل وانصاف تقاضے پورے کرے۔ انہوں نے کشمیرفلسطین میں جاری جدوجہدآزادی اورپاکستان میں دہشت گردی کی بھینٹ چڑھنے والے بلاتفریق تمام شہداء کوخراج عقیدت پیش کرتے ہوئے اس عہدکااظہارکیاکہ ظلم سے نفرت اورمظلوم کی حمایت جاری رکھی جائیگی ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


Notice: ob_end_flush(): failed to send buffer of zlib output compression (1) in D:\hshome\automotonk\walayat.net\wp-includes\functions.php on line 3721

Notice: ob_end_flush(): failed to send buffer of zlib output compression (1) in D:\hshome\automotonk\walayat.net\wp-includes\functions.php on line 3721