ملک گیر یوم شہداء ؛ قطیف سعودی عرب میں انسانی حقوق کی بدترین پامالی کی مذمت

ولایت نیوز شیئر کریں

پاراچنارسے لیکرلاہورتک شہداء کے قاتلوں کوکیفرکردار تک پہنچایاجائے،پاک افواج نے دہشت گردوں کا ناطقہ بند کردیا ہے جس سے قوم کی امیدیں وابستہ ہیں
پوری قوم یکجا، فوج کیساتھ کھڑی ہے،شہداء کا خون مقدس امانت ہے جو ہرگز رائیگاں نہیں جائیگا ۔علامہ سیدوقارحسین قمی کاخطاب

راولپنڈی (رجب کاظمی) قائد ملتِ جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی کے اعلان کے مطابق جمعہ کو’’یوم شہداء‘‘ قومی جذبے اور عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا ۔اس موقع پروفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک بھرمیں  مجالس تراحیم ، قرآن خوانی اور شہداء کیلئے اجتماعی دعا کی گئی۔ٹی این ایف جے کی ضلع کونسلوں کے زیراہتمام افواج پاکستان سے اظہاریکجہتی اور دہشت گردی کے سانحات کے خلاف پرامن احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔

قصر ابو طالب ؑ مغل آباد سے علامہ محسن علی ہمدانی کی قیادت میں جلوس نکالا گیا۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے علامہ محسن علی ہمدانی نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ دہشتگردی کا نشانہ بننے والے تمام شہدائے وطن کے سفاک قاتلوں کوکیفرکردار تک پہنچائے، لاہورکے سانحے کی اعلیٰ سطحی ٹربیونل کے ذریعے تحقیقات کرائی جائے ۔انہوں نے کہاکہ افواج پاکستان کی پشت مضبوط کرے تاکہ اندرونی و بیرونی دشمنی کی ریشہ دوانیوں کو خاک میں ملایا جا سکے۔ انہوں نے واضح کیاکہ ملک میں قیام امن کویقینی بنانے کیلئے موسوی امن فارمولہ نسخہ اکسیر ہے جس کے تحت انسداد دہشت گردی ایکٹ بنایا گیا اور سرکاری طور پر انتہا پسند دہشت گردگروپوں پر تین مر تبہ پابندی لگائی گئی جو کالعدم اور نئے ناموں سے پھر سرگرم ہیں جنہیں آہنی شکنجے میں جکڑے بغیر امن کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا ۔انہو ں نے کہاکہ دہشت گردی کے عفریت کوجڑسے اکھاڑنے کیلئے پاک فوج ملکی تاریخ کی سب سے اہم اورنازک جنگ لڑرہی ہے اورپوری قوم بھی یکجاہوکرفوج کیساتھ کھڑی ہے ۔انہوں نے کہا کہ سربکف افواج اور اپنا گھربار چھوڑنے والوں کو سلام عقیدت پیش کرتی ہے آزمائش کے مراحل میں زندہ قومیں اپنی عساکر کے حوصلے بڑھاتی ہے آپریشن ردالفساد پاکستان کی بقا ترقی و استحکام کی جنگ ہے جس میں جیت کے بعد پاکستان بام عروج پر پہنچ جائے گا اور خدانخواستہ ایسا نہ ہواتو جو طوفان سر اٹھائیں گے ان کی زد سے کوئی بھی نہیں بچ پائے گا ۔انہوں نے کہا کہ اس وقت قوم صرف دہشت گردی کے خلاف آپریشن پر متفق اور ہم آہنگ ہے اور فوج کے ساتھ کٹنے مرنے کو تیار ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ وطن کی محبت ہمارا ایمان ہے رسول خداؐ نے بھی جب مکہ چھوڑا تو ان کی آنکھوں میں آنسو تھے ہمیں پاکستان عزیز ترین ہے اس کی بقا دفاع استحکام و ترقی کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ۔ ایک قرار داد میں قطیف اور العوامیہ سعودی عرب میں انسانی حقوق کی بدترین پامالی کی مذمت کی گئی ۔اور محض اپنے حقوق طلب کرنے کے جرم میں آئے رو ز گردن زدنیوں کی پرزور مذمت کی گئی ۔

ٹی این ایف جے اسلام آباد سٹی کونسل کی جانب سے سانحہ لاہورسمیت دہشت گردی اور قتل و غارت گری کے سانحات کی مذمت کیلئے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ۔اس موقع پرعلامہ سیدوقارحسین القمی نے حکومت سے پرزورمطالبہ کیا کہ وہ کالعدم گروپوں کی نئے ناموں سے ازسرنو سرگرمیوں اور انکی سیاسی اتحادوں میں شمولیت کا سخت نوٹس لے اور ارباب اقتدار ان گروپوں کو معزز بنا کر اپنے ساتھ بٹھانے کی بجائے ان کے خلاف کاروائی کریں کیونکہ یہ قوم و ملک کے ناسور ہیں جو کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.