ولایت نیوز پر مسلسل سائبر و ہیکنگ حملے ۔ مجھے ہے حکم اذاں !

ولایت نیوز شیئر کریں

اگرچہ بت ہیں جماعت کی آستینوں میں       مجھے ہے حکم اذاں لا الہ الا اللہ

ولایت نیوز نے 8 شوال کے سانحہ فاجعہ سے چند روز قبل اپنی نئی ویب سائٹ کا آغاز کیا اور حتی الوسع عالمگیر انہدام جنت البقیع کے پروگراموں کی کوریج کی ۔ دنیا بھر میں ارد و پڑھنے والوں نے ویب سائٹ کے نئے اجراء کا زبردست خیر مقدم کیا اپنی حوصلہ افزاء آراء اور قیمتی مشوروں سے بھی نوازا جس پر ہم تمام قارئین کے تہہ دل سے مشکور ہیں ۔

لیکن اس کے ساتھ  یہ امر باعث افسوس ہے کہ کچھ نامعلوم عناصر متواتر ولایت نیوز کی ویب سائٹ پر ہیکنگ و سائبر حملے کررہے ہیں  جس کے سبب گزشتہ ایک ہفتہ کے دوران وہیب سائٹ لوڈ کرنے کا عمل مکمل تعطل کا شکار رہا۔ ہر روز لاتعداد اٹیکس کا سلسلہ ہنوز جاری ہے ۔

ولایت نیوز نے حدیث مصطفوی(ص) کے مطابق قر آن و اہلبیت کا دامن تھام رکھا ہے  ولایت نیوز ان پاکیزہ سہاروں کی پاکیزہ تعلیمات کا ابلاغ کرتا رہے گا۔ ولا یت کا پیغام چودہ صدیوں میں بڑے بڑے آمر و ڈکٹیٹر نہیں دبا سکے نئے عہد کے شیطانی ہیکرز اور ان کے یچھے کارفرما قوتیں بھی ناکام رہیں گی ۔ولایت نیوز کی سائٹ اپ ہو یا ڈاؤن ولایت کا امن و محبت اور مظلومین کی طرفداری کا پیغام ہمیشہ سربلند رہے گا۔

ولایت نیوز کی ٹیم ان بزدلانہ اور اوچھی حرکتوں سے ہر گز خائف نہیں اور یہ عہد کرتی ہے کہ جب تک دم میں دم ہے حق کی ترجمانی کا فریضہ ادا کرتی رہے گی ۔

جو چپ رہے گی زبان خنجر لہو پکارے گا آستیں کا

حبیب صفت ساتھیوں اور حر مزاج برادران کے مشوروں اور تعاون کے طلبگار رہیں گے ۔ (ایڈیٹر ولایت نیوز)

editorwalayat@gmail.com

editorwalayat@gmail.com

 

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.