سردارعبادت حسین شاہ اور مخدوم نزاکت نقوی کی سرکردگی میں وقد قائد ملت جعفریہ آقائے موسوی سے ملاقات کررہا ہے ۔

ایران قطر کا پیچھا چھوڑ کرشیاطین ثلاثہ سے مسلمانوں کی جان چھڑائی جائے،آغا حامد موسوی ؛ 29شوال کو یوم نگہبان رسالت ؐ منانے کا اعلان

ولایت نیوز
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

 ایران کو دہشتگردی کا محور کہنا بند کرواکر اصل دہشت گردوں شیاطین ثلاثہ سے مسلمانوں کی جان چھڑائی جائے
اسلامی کانفرنس کی کمزور ی کیوجہ سے مسجد اقصیٰ کے دروازے پھر بند ہیں ،سلامتی کونسل میں ویٹو کو حق حاصل نہ کیاگیا تو عالمی شیطان مسلم ممالک کو استعمال کر کے اپنے مفادات حاصل کرتا رہے گا
الاقصیٰ میں نماز جمعہ کے دوران درجنوں فلسطینیوں کو شہید اور سینکڑو ں کو زخمی کر دیا گیا ہے مگر عالم اسلام پر سکوت مرگ طاری ہے ، او آئی سی مردہ ہو چکی ہے 
اسلامی امریکی عرب اتحاد کا اسرائیل وبھارت کا رخ کرنے کی بجائے مسلمان ممالک کو نشانہ بنانے سے اپنے کام کا آغاز کرنا نہایت افسوناک اور لمحہ فکریہ ہے ؟
مسلم امہ کی نجات کیلئے اسوہ ابوطالب ؑ کی پیروی وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔قائد ملت جعفریہ کا 29شوال کو یوم نگہبان رسالت ؐ منانے کا اعلان،عمائدین سے خطاب 

اسلام آباد (ولایت نیوز )سپریم شیعہ علماء بورڈ کے سرپرست اعلیٰ و تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے سربراہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے کہا ہے کہ امت مسلمہ کی بقا و سلامتی ،عزت حرمت کی بحالی کیلئے او آئی سی کا ہنگامی اجلاس طلب کر کے کشمیر و فلسطین کے مسائل اقوام متحدہ کی قراردوں کیمطابق حل کروائے جائیں، قطر کے گرد حصار ختم کرایا جائے ، ایران کو دہشتگردی کا محور کہنا بند کرواکراصل دہشتگردوں شیاطین ثلاثہ سے مسلمانوں کی جان چھڑائی جائے، سلامتی کونسل میں ویٹو کو حق حاصل کیا جائے ورنہ عالمی شیطان مسلم ممالک کو استعمال کر کے اپنے مفادات حاصل کرتا رہے گا۔ ظلم بربریت وجبراستبدادکے حصارمیں مبتلامسلم امہ کی نجات کیلئے اسوہ ابوطالب ؑ کی پیروی وقت کی اہم ترین ضرورت ہے جن کی موجودگی میں بڑے سے بڑا آمر و جابر حضور اکرم ؐ بال بیکا نہیں کر سکا ، عالم اسلام ابو طالبی جرات و ہمت کو شعار بنا کر مسجد اقصیٰ پر جار ی صیہونی یلغار کو ناکام بنادے۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے ہفتہ کو سرپرست اعلیٰ رضا کار مختار فورس سردار سید عبادت حسین شاہ اور تحریک تحفظ ولاء و عزا حرمت سادات کے چیف آرگنائزر مخدوم سید نذاکت حسین شاہ کی سر کردگی میں عمائد ین سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر اُنہوں نے 29شوال کو حضرت ابو طالب علیہ السلام کی ولادت کے موقع پر یوم نگہبان رسالت منانے کا اعلان بھی کیا ۔ آقای موسوی نے باور کرایا کہ حضرت ابو طالب وہ عظیم ترین ہستی ہیں جنہیں حضور ؐکے مربی ہونے کا شرف حاصل ہے ، لطف یہ ہے کہ خدا وند عالم نے حضورؐ تربیت کو اپنی طرف نسبت دیتے ہوئے قرآن مجید میں ارشاد فرمایا ’’کہ اے رسول ؐ خدا نے آپ کو یتیم پایا تو پس خدا نے آپ کو پناہ دی ‘‘گویا خداوند عالم نے ابو طالب کی پناہ کو اپنی پنا ہ قرار دیا جو ابو طالب کے کامل ایمان ہونے کی بینّ دلیل ہے ۔ ایک اور مقام پر ارشاد خداوندی ہے ’’ کہ اے رسول ؐ اعراب کا کہنا ہے کہ ہم ایمان لائے ان سے کہہ دیجیئے کہ تم ایمان نہیں لائے بلکہ اسلام لائے کیونک ابھی ایمان تمہارے دلوں میں داخل ہی نہیں ہوا‘‘۔ آقای موسوی نے کہا کہ حضرت ابو طالب ؑ نے مصلحت کے تحت اپنے ایمان کو چھپایا تاکہ حفاظت پیغمبر کی حقیقی ترجمانی ہو سکے۔ اُنہوں نے کہا کہ مومن آل فرعون نے اپنے ایمان کو پوشیدہ رکھ کر حضرت موسی ٰ کلیم اللہ کی مدد کی جس پر قرآن گواہ ہے لہٰذا اگر مومن آل فرعون ایمان پوشیدہ رکھ کر مومن ہو سکتا ہے تو والد کل ایمان اپنا ایمان پوشیدہ رکھ کر مومن قریش کہلا سکتا ہے ۔ آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے کہا کہ حضرت ابو طالب ؑ ہمدردی ، ایثار وقربانی کا پیکر تھے جنہوں نے شعب ابو طالب کے مصائب و آلام برداشت کر کے سفر و حضر میں حضور ؐ کی مد د کی جو خدا کی وحدانیت ، رسول کی نبوت پر کامل یقین رکھنے کا ثبوت ہے اسی بنا پر رسالت مآ ب ؐنے حضرت ابو طالب کی وفات کو عام الحزن یعنی غم کا سال قرار دیا۔ قائد ملت جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے اس امر پر گہری تشویش کا اظہار کیا کہ طویل عرصہ سے قبلہ اوّل یہود کے زیر تسلط ہے ۔ اُنہوں نے کہا کہ مسجد اقصیٰ کو نذر آتش کیے جانے کے سانحہ پر او آئی سی کا قیام عمل میں لایا گیا اس ضمن میں مسلم سربراہان کی پہلی کانفرنس رباط جبکہ دوسری پاکستان کے شہر لاہور میں ہوئی لیکن عالم اسلام کی اس نمائندہ تنظیم نے مسلمانوں کا کوئی ایک مسئلہ بھی حل نہیں کیا جسکی کمزوری اور تن آسانی کی وجہ سے مسجد اقصیٰ کے دروازے آج پھر بند ہیں ، نماز جمعہ کے دوران درجنوں فلسطینیوں کو شہید اور سینکڑو ں کو زخمی کر دیا گیا ہے مگر عالم اسلام پر سکوت مرگ طاری ہے ، او آئی سی مردہ ہو چکی ہے ، اقوام متحدہ کہاں ہے؟ جس نے مشرقی تیمور اور جنوبی سوڈان کو محض نصاریٰ ہونے کی بنا پر حق خود ارادیت دلوا دیا مگر کشمیر و فلسطین مسلمان ہونے کی بنا پر جل رہے ہیں اور اُنکے خون سے ہولی کھیلی جا رہی ہے اور ان مسائل کے بارے میں اقوام متحدہ کی قراردادیں عملدرآمد کی منتظر ہیں ۔ اُنہوں نے کہا کہ عالم سر غنہ اور یہود و ہنود کشمیر و فلسطین کی آزادی کی تحریکوں کو دہشتگرد قرار دلوانے پر تلے ہوئے ہیں۔ اُنہو ں نے کہا کہ اسلامی امریکی عرب اتحاد نے اسلامی نیٹو کا نام دیا گیاتھا اسرائیل اور بھارت کا رخ کرنے کی بجائے مسلمان ممالک کو نشانہ بنانے سے اپنے کام کا آغاز کیا ہے جو نہایت افسوناک اور لمحہ فکریہ ہے ؟

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


Notice: ob_end_flush(): failed to send buffer of zlib output compression (1) in D:\hshome\automotonk\walayat.net\wp-includes\functions.php on line 3721

Notice: ob_end_flush(): failed to send buffer of zlib output compression (1) in D:\hshome\automotonk\walayat.net\wp-includes\functions.php on line 3721