ام البنین ڈبلیو ایف

صادقؑ آل ؑ محمدؐ کی تعلیمات نے علمی انقلاب کی بنیاد رکھی۔ سیدہ کرن عابدی

ولایت نیوز شیئر کریں

جامعہ المرتضی میں تابوت کی برآمدگی کے موقع پرمجلس سے خطاب
اسلام آباد (ام فروا ) قائد ملت جعفریہ آغاسیدحامدعلی شاہ موسوی کے اعلان کردہ عالمی عشرہ صادق آل محمد ؐ کے سلسلے میں ام البنین ڈبلیو ایف اور سکینہ جنریشن کے زیر اہتمام مرکزی امام بارگاہ جامعۃ المرتضیٰ جی نائن فور اسلام آباد میں عشرہ صادق آل محمد ؐکی مناسبت سے تابوت صادق آل ؑ محمدؐ برآمدہواجس میں کثیرتعدادمیں خواتین نے شرکت کی اورپرسہ داری کی اس موقع پر مجلس عزا سے خطاب کرتے ہوئے خطیبہ سیدہ کرن عابدی نے عالمی امن کے قیام کیلئے سیرتِ امام جعفر صادق علیہ السلام کی عملی پیروی کو وقت کی اہم ترین ضرورت قراردیا۔ انہوں نے باور کرایا کہ امام جعفر صادق علیہ السلام نے مقدس ماحول میں آنکھیں کھولیں اور امام محمد باقر علیہ السلام جیسے شفیق و معصوم باپ کی آغوش میں پرورش پائی ،وحی کی منزل آپ ؑ کا مکان اور عصمت کی آغوش آپ ؑ کا گہوارہ تربیت تھی ،آیہ تطہیر آپ ؑ کے کردار کی ضامن اور معدنِ رسالت ؑ آپ ؑ کی شرافت و نجابت کاشاہد تھا۔انہوں نے کہا کہ صادقِ آل محمد ؑ نے اپنے بعض اصحاب کو نصیحت کی کہ اللہ سے ڈرو،آپس میں نیک کردار بھائی بنو ،اللہ کیلئے محبت کرو ،ایک دوسرے پر رحم کرواورظلم سے بچو کیونکہ مظلوم کی دعا آسمان تک جاتی ہے۔ اس موقع پرایک قراردادمتفقہ طورپرمنظورکی گئی جس میں حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام اور دیگر مشاہیر کے روضہ ہائے مبارک ازسرنوتعمیر کرکے اُن کی عظمتِ رفتہ کی بحالی کا مطالبہ کیا گیا اور مسلم ممالک پر زوردیا گیا کہ وہ اس ضمن میں اپنا بھرپور کردارادا کریں۔مجلس سے ذاکرہ شہربانونقوی ،ذاکرہ حنا ثانیہ بتول اوردیگر نے بھی خطاب کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


Notice: ob_end_flush(): failed to send buffer of zlib output compression (1) in D:\hshome\automotonk\walayat.net\wp-includes\functions.php on line 3728

Notice: ob_end_flush(): failed to send buffer of zlib output compression (1) in D:\hshome\automotonk\walayat.net\wp-includes\functions.php on line 3728