قائد ملتِ جعفریہ آغاسیدحامدعلی شاہ موسوی کا اصغرشادکی وفات پر اظہار تعزیت

ولایت نیوز شیئر کریں

راولپنڈی( ولایت نیوز) قائد ملتِ جعفریہ آغاسیدحامدعلی شاہ موسوی نے سینئرصحافی اورروزنامہ نوائے وقت راولپنڈی کے بیورچیف اصغرشادکی وفات پر دلی افسوس کا اظہار کیا ہے۔ مرحوم کے فرزندعمران اصغرکے نام اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے مرحوم کی صحافتی خدمات کوسراہتے ہوئے انکے درجات کی بلندی اور سوگوار خانوادہ کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ مرحوم کے فرزندان اصغر شاد کی قائم کردہ صحافتی روایات کو آگے بڑھائیں گے اور ان کیلئے صدقہ جاریہ ثابت ہوں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


Notice: ob_end_flush(): failed to send buffer of zlib output compression (1) in D:\hshome\automotonk\walayat.net\wp-includes\functions.php on line 3721

Notice: ob_end_flush(): failed to send buffer of zlib output compression (1) in D:\hshome\automotonk\walayat.net\wp-includes\functions.php on line 3721