شیعہ طلباء کی قائد سے ملاقات

دہشت گردی کی بنیاد فرسودہ اور ماڈرن جہالت ہے ،نوجوان امام جعفر صادقؑ کی تعلیمات پر عمل پیرا ہوں،قائد ملت جعفریہ کا طلباء سے خطاب

ولایت نیوز شیئر کریں

اسلام آباد ( ولایت نیوز) سپریم شیعہ علماء بورڈ کے سرپرست اعلیٰ قائدملت جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے کہا ہے کہ دہشت گردی کی بنیاد فرسودہ اور ماڈرن جہالت ہے ،نوجوانوں کو امام جعفر صادقؑ کی تعلیمات پر عمل کرتے ہوئے علم و عرفان کو فروغ دیناہو گا جنہوں نے افکارِمحمدی وعلوی کی تبلیغ و ترویج کا حق ادا کر دیا،مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے او آئی سی کے کردار کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جا سکتا،دنیا کے اس منفرد لاینحل مسئلے کو بھارت گزشتہ 70سال سے بزورقوت دبا رہا ہے ،سوچے سمجھے منصوبے کے تحت اسے سرد خانے کی نذر کر دیا گیا ہے ، عالمی برادری کو باور کرایا جائے کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کی روشنی میں کشمیر و فلسطین کے مسائل حل ہوئے بغیرامن کاخواب پورا نہیں گا۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے منگل کو مختار سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے چیئر مین سید محمد عباس کاظمی اور نو منتخب صدر سید زین العابدین نقوی کی سر کر دگی میں مرکزی عہدیداران سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ آقای موسوی نے تنظیم کے ذمہ داران پر زور دیا کہ وہ تعلیم کے اسلحے سے لیس ہو کر معاشرے میں جنم لینے والی برائیوں اور خرابیوں کو دور کرنے کیلئے اسوہ معصومین ؑ کی پیروی کرتے ہوئے عدل و انصاف اورحق و صداقت کی سر بلندی کیلئے عملی کردار ادا کرنے کیلئے تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کا ہراول دستہ بنیں۔ اُنہوں نے کہا کہ کشمیرو فلسطین ہنو د و یہود ، عرب ممالک اور پاکستان کے معاملات نہیں بلکہ عالمی امن کا مسئلہ ہے جسکے حل بغیر کشیدگی جاری رہیگی جسکی ذمہ داری عالمی اداروں پر عائد وہوتی ہے،پاکستان شروع سے کشمیریوں ،فلسطینیوں کی جد وجہدکی عملی حمایت اور کشمیر و فلسطین میں ہنود و یہود کی جانب سے ڈھائے جانے والے مظالم کی مذمت کرتا ہے ،کشمیری عوام کی سفارتی،سیاسی، اخلاقی حمایت جاری رکھنا روح قائداعظم کو سکون فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم پاکستان میں دہشتگردی میں بھارت کے ملوث ہونے کا سنگین مسئلہ ٹھوس شواہد کیساتھ عالمی فورموں پر اٹھایا جائے،بیرونی سفیروں کو بھارتی مظالم و انسانی حقوق کی پامالی پر بریفنگ دی جائے۔ آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے یہ بات زور دے کر کہی کہ دہشتگردی کیخلاف آپریشن ردالفساد میں عساکر پاکستان کی فتح یقینی ہے ، حکمران ، سیاستدان ہو ش سے کام لے کر سیاسی محاذ آرائی ترک کریں مشترکہ دشمن نظریں لگائے بیٹھا ہے ، بھارتی وزیراعظم مودی پاکستان کیخلاف مہم جوئی پر ہے جسکی عیارانہ چالوں اور پاکستان دشمن کاروائیوں کو ناکام بنانا ضروری ہے بصورت دیگر اگر حالات نے خدانخواستہ کوئی غلط رخ اختیار کیا تو اس کی تمام تر ذمہ داری حکمرانوں اور سیاستدانوں پر یکساں عائد ہو گی۔ آقای موسوی نے اپنے اس عزم کو دوہرایا کہ وطن عزیز پاکستان کو نظریہ اساسی سے ہر گز ہٹنے نہیں دینگے،عزاداری امام عالی مقام سب سے بڑا اور مؤثر ترین احتجاج ہے ، امام جعفر صادق ؑ نے توحید و رسالت و لایت ،حسینیت کی تبلیغ و ترویج کیلئے گرانقدر خدمات سرانجام دیں۔ اُنہوں نے اس امر پر گہرے افسوس کا اظہار کیاکہ جانوروں کے حقوق پر لڑنے مرنیوالے ادارے بیگناہ انسانوں کے قتل عام پر خاموش تماشائی بنے ہیں ،دہشتگردی عالمی مسئلہ ہے جسکا ملبہ مسلم ممالک پر ڈالنا ناانصافی اور بدقسمتی ہے،دہشتگردی سے متاثرہ تمام ممالک اور بین الااقومی ادارے دہشتگردی کے خاتمے کے یک نکاتی ایجنڈے پر متحد ہو کر عملی اقدامات کریں، اقوام متحدہ کی قراردادوں کے باوجود کشمیر و فلسطین کے مسائل سرد خانے کی زینت بننے کیوجہ سے امن کو لاحق خطرات میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے ،عالمی ادارے مظلومین کشمیر و فلسطین کی آواز پر کان دھریں ،اُنکے مسائل کے حل کیلئے مثبت کردار ادا کریں۔ مختار سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے نئے مرکزی عہدیداران نے قائد ملت جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی کے ہر لائحہ عمل پر لبیک کہنے اور اُنکے حکم پر بڑی سے بڑی قربانی پیش کرنے کا عہد کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


Notice: ob_end_flush(): failed to send buffer of zlib output compression (1) in D:\hshome\automotonk\walayat.net\wp-includes\functions.php on line 3727

Notice: ob_end_flush(): failed to send buffer of zlib output compression (1) in D:\hshome\automotonk\walayat.net\wp-includes\functions.php on line 3727