وزیر اعظم ڈیرہ اسماعیل خان کی فریا دسنیں ،مسلمان متحد ہو کر ترکی و ایران کے خلاف پابندیاں ناکام بنا دیں،قائد ملت جعفریہ آغا حامد موسوی

ولایت نیوز شیئر کریں

امریکی معیشت دنیا میں جاری جنگوں اور دہشت گردی پر چل رہی ہے امن پسند شیطانی سرغنہ کے خلاف متحد ہو جائیں، آغا حامد موسوی

مسلم حکمران ترکی میں گرفتار پادری کی رہائی کیلئے امریکی بے چینی سے سبق سیکھیں کاش عافیہ صدیقی کی رہائی کیلئے بھی مسلمانوں کی حمیت جاگتی

ڈیرہ اسماعیل خان میں متواتر ٹارگٹ کلنگ کا شکارہر گھر ماتم کدہ بنا ہوا ہے ایکشن پلان کی ہر شق پر عمل کیا جائے

نئے وزیر اعظم کی تقریر متاثر کن لیکن مفلوک الحال عوام عمل اور کام مانگتے ہیں ، ٹی این ایف جے ڈیرہ اسمٰعیل خان کے رہنماؤں سے خطاب

اسلام آباد(ولایت نیوز )سپریم شیعہ علماء بورڈ کے سرپرست اعلیٰ و تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے سربراہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے کہا ہے کہ امریکی معیشت دنیا میں جاری جنگوں اور دہشت گردی پر چل رہی ہے امن پسند قوتیں شیطانی سرغنہ کے خلاف متحد ہو جائیں ، دنیا میں جاری تمام جنگوں کا ایندھن شیطانی سرغنہ امریکہ فراہم کررہا ہے ہر دہشت گرد کا کھرا واشنگٹن تک جاتاہے ، اسرائیل کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے اس کے پڑوسی مشرق وسطی کے تمام مسلم ممالک کو کھنڈرات میں تبدیل کردیا گیا ہے، مسلم ممالک ہوش کے ناخن لیں ترکی و ایران کے خلاف امریکی پابندیاں ناکام بنا دیں ، ترکی میں گرفتار پادری کی رہائی کیلئے امریکی بے چینی سے سبق سیکھیں کاش عافیہ صدیقی کی رہائی کیلئے بھی مسلمانوں کی حمیت جاگتی ! امریکہ مسلمانوں کی حمیت کا مذاق اڑا رہا ہے ،نئے وزیر اعظم کی تقریر متاثر کن لیکن مفلوک الحال عوام عمل اور کام مانگتے ہیں ،ڈیرہ اسماعیل خان میں متواتر ٹارگٹ کلنگ کا شکارہر گھر ماتم کدہ بنا ہوا ہے وزیر اعظم یتیموں بیواؤں کی فریا دسنیں ، نیشنل ایکشن پلان کی ایک ایک شق پر عمل کیا جائے کالعدم جماعتوں بیرونی امداد لینے والی جماعتوں کی سرگرمیاں روکی جائیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹی این یف جے ڈیرہ اسمعیل خان کے رہنما مولانا شفقت حسین شاہ بخاری کی سرکردگی میں وفد سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

مسلمان متحد ہو کرایران ترکی پر امریکی پابندیاں ناکام بنا دیں ، آغا حامد موسوی

آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے کہا کہ نائن الیون مسلم دنیا کی تباہی کا گھناؤنا منصوبہ تھاجس دن نائنن الیون کا ڈرامہ رچایا گیا ورلڈ ٹریڈ سنٹر میں کام کرنے والے تین ہزار یہودیوں میں سے ایک بھی وہاں موجود نہ تھا جو سوالیہ نشان ہے ، ویت نام کمبوڈیا کوریا میں بدترین ہزیمت سے دوچار ہونے کے بعد شیطانی سرغنہ امریکہ نے مسلم ممالک افغانستان ، عراق لیبیا شام میں مداخلت کے جواز پیدا کئے اپنے پرانے دوست صدام کا ہوا دکھا کر سعودی عرب امارات میں فوجیں داخل کیں ۔انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کے انسپکٹروں کو عراق میں نہ زہریلی گیس نظر آئی نہ تباہی پھیلانے والے ہتھیار لیکن اس کے باوجود امریکہ نے عراق کو تہس نہس کرڈالا، شام و لیبیا میں اپنی مخالف حکومتیں گرانے کیلئے انہی دہشت گردوں کیلئے اسلحے اور ڈالروں کے انبار لگا دیئے جن کے خلاف عراق افغانستان میں آپریشن کررہا تھا۔

آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے کہا کہ یورپی طاقتیں اگر واقعا خود مختار ہیں تو امریکہ کے خلاف صف آراء ہو جائیں یورپی قوتوں و امریکہ کے ساتھ ہو نے والا ایرانی ایٹمی معاہدہ جس انداز میں ٹرمپ نے روند ڈالا وہ لمحہ فکریہ ہے ، امریکہ طاقت کے نشے میں بدمست ہو چکا ہے ، مسلم ممالک میں تفریق کے پیچھے امریکی ہاتھ ہے بحرین یمن قطیف میں امریکی اشاروں پر ہونے والی انسانی حقوق کی پامالی رکوائی جائے ۔انہوں نے کہا کہ امریکی ایما پر بننے والے مسلم عسکری اتحاد نے عالم اسلام کی وحدت کو مزید کمزور کر دیا،تمام 57مسلم ممالک ایک ہو جائیں ورنہ امریکہ اژدھا ایک ایک کرکے سارے مسلم ممالک کو نگلتا چلا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.