کالعدم جماعتیں دوبارہ سر اٹھا رہی ہیں صرف کھالیں اور فطرہ جمع کرنے سے روکنا کافی نہیں حضرت خدیجہؑ نے دنیا کو اسلامی انقلاب کی کامیابی کا راز بتایا،قائد ملت جعفریہ آغا حامد موسوی 

ولایت نیوز شیئر کریں

قبائلی عوام کو غیر بنائے رکھنا انگریز کی سازش تھی فاٹا انضمام میں مجرمانہ تاخیر برتی گئی دہشت گرد نرسریاں اکھاڑنا پاک فوج کا کارنامہ ہے
ضرب عضب نے فوج کی دھاک بٹھادی قومی ادارے پرالزام تراشیاں عالمی ایجنڈا ہے، حضرت خدیجہؑ کا ایثارمسلم فرمانرواؤں کیلئے نمونہ عمل ہے
حضرت خدیجہؑ نے دنیا کو اسلامی انقلاب کی کامیابی کا راز بتایا،یوم الحزن کی مجلس سے خطاب؛ یوم اخوت اسلام،یوم مختار آل محمد عالمی یوم امن منانے کا اعلان

اسلام آباد (ولایت نیوز)سرپرست اعلیٰ سپریم شیعہ علماء بورڈ قائد ملت جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے کہا ہے کہ سیاسی جوڑ توڑ کی فضامیں کالعدم جماعتیں دوبارہ سر اٹھا رہی ہیں شہداء کا مقدس لہو رائیگاں ہو نے سے بچایا جائے کالعدم جماعتوں کو صرف کھالیں اور فطرہ جمع کرنے سے روکنا کافی نہیں وہ کھلم کھلا انتخابات میں حصہ لے رہی ہیں سیاسی سودوں کے نتیجے میں نظریاتی کونسل تک پہنچ چکی ہیں روزانہ اخبارات میڈیا پر اخلاقیات کا بھاشن دیتی ہیں جو لمحہ فکریہ ہے ، ایکشن پلان پر صحیح معنوں پر عمل کیا جائے تو ایف اے ٹی ایف سمیت کسی ادارے کو پاکستان پر انگشت نمائی کی جرات نہ ہوتی ، سیاسی مصلحتوں کے پیش نظر فاٹا انضمام میں مجرمانہ تاخیر برتی گئی قبائلی عوام کو غیر بنائے رکھنا انگریز کی سازش تھی سامراجی قوتوں نے پاکستان کے محافظ علاقے میں دہشت گرد نرسریاں قائم کرکے وطن عزیز کو دائمی خطرے سے دوچار کرنے کی کوشش کی جنہیں اکھاڑنا پاک فوج کاعظیم کارنامہ ہے، ضرب عضب کی کامیابیوں سے پوری دنیا پر پاک فوج کی دھاک بیٹھ گئی قومی سلامتی کے ضامن ادارے پرالزام تراشیاں عالمی ایجنڈا ہے جسے تمام محب دین و وطن قوتوں کو متحد ہو کر ناکام کرنا ہوگا، اسلام کی خاتون اول حضرت خدیجہؑ کا ایثار و قربانی مسلم فرمانرواؤں اور لیڈران کیلئے نمونہ عمل ہے ،دنیائے عرب کی ارب پتی ام المومنین حضرت خدیجہ نے شعب ابی طالب میں فاقے کرکے دنیا کو اسلامی انقلاب کی کامیابی کا راز بتایا ،تحریک نفاذ فقہ جعفریہ 12رمضان کو یوم اخوت اسلام،13رمضان کو یوم مختار آل محمدؐاور15رمضان کو عالمی یوم امن منائے گی مشاہیر اسلام کی راہ کبھی فراموش نہیں کریں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کو ہیڈکوارٹر مکتب تشیع میں محسنہ اسلام ،ام المومنین حضرت خدیجۃ الکبریٰ سلام اللہ علیہا کی وفات حسرت آیات کے موقع پر عالمگیر ایام الحزن کی اختتامی مجلس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر پاکستان بھر میں مجالس عزا منعقد ہوئیں اور ماتمی پروگرام منعقد ہوئے۔

آغا سیدحامد علی شاہ موسوی نے کہا کہ اسلام مکمل ضابطہ حیات ہے اور ہر عہد ہر زمانے کے مسائل کا حل پیش کرتا ہے دہشت گردی و انتہا پسندی کو اسلام کے ساتھ نتھی کرنے کا مقصد اس آفاقی دین کے پھیلاؤ کو روکنا تھا جسے ناکام بنانے کیلئے مشاہیر اسلام ے کردار و افکار کو اجاگر کرنا اشد ضروری ہے ۔انہوں نے کہا کہ مغربی معاشروں نے بیسیوں صدی میں عوت کو ووٹ اور دیگر بنیادی حقوق دیئے جبکہ اسلام نے پہلی وحی کی تصدیق کا اعزا ز ہی ام المومنین حضرت خدیجہ کو بخشا، اور اسی خدیجہ کی بیٹی حضرت فاطمہ زہرا ؑ کو عظمت نسواں کا سمبل بنا کر دنیا کے سامنے پیش کیا۔

آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے کہا کہ حضرت خدیجہ الکبری ؑ بلا شرکت غیرے عرب کی کامرس اور ٹریڈ پر راج کرتی تھیں تمام عرب کا سامان تجارت کا مجموعہ اکیلی خدیجۃ الکبری کے سامان تجارت کے برابر نہ ہوتا تھادوسری طرف اسی بی بی نے اپنے کردار میں پاکیزگی کے سبب زمانہ جہالت میں طاہرہ کا لقب حاصل کررکھا تھا، دنیا کی امیر ترین خاتون حضرت خدیجہ جن سے شادی کیلئے عرب کے رؤسا و سردار متمنی تھے انہوں نے اپنی شادی کیلئے دنیاوی نمود و نمائش سے دور مگر خلق عظیم کے حامل محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا انتخاب کیا۔ اور حضرت خدیجہ دین وشریعت کی بنیاد وں کو اپنا سب مال اسباب دے کر مضبوط و مستحکم کیا۔وہ رسول ؐکے ساتھ نماز پڑھنے والی پہلی خاتون تھیں انہیں اسلام کی اولین خاتون اول ہونے کا شرف حاصل ہوا ۔

آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے کہا کہ حضرت خدیجہ کے محاسن قربانیوں سیرت کو یا د رکھنا ہر عاشق رسول ؐ کا فریضہ ہے کیونکہ حضرت خدیجہ و حضرت ابوطالبؑ کی رحلت پر رسول ؐ نے پورا سال غم منایا ناصرہ شریعت محسنہ اسلام حضرت خدیجہ کی سیرت کا ہر پہلو پوری دنیا کیلئے نمونہ عمل ہے اور اسلام کی حقانیت سچائی وسیع النظری روشن خیالی آفاقیت کا مظہر ہے حضرت خدیجۃ الکبری ؑ کے ایثار و وفا کو اپنا کر ہی اسلام و پاکستان کو درپیش ہر بحران سے نجات حاصل کی جا سکتی ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.