پاک فوج زندہ باد، سانحہ عاشورہ سازش بے نقاب ؛ راجہ بازار میں کھیلے گئے خوفناک کھیل کی تفصیلات

ولایت نیوز شیئر کریں

پاک فوج نے عزاداری اور مسجد پر حملے کی سازش کو بے نقاب نہیں کیا بلکہ پاکستان کی سالمیت اور یکجہتی پر حملے کی سازش کو تار تار کردیا، جعفریہ ایکشن کمیٹی ٹی این ایف جے 

اسلام آباد (ولایت نیوز)پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور نے انکشاف کیا ہے کہ نومبہر 2013 کو راولپنڈی راجہ بازار میں مسجد و مدرسہ تعلیم القرآن پر حملے و آتشزدگی  میں ٹی ٹی پی کے دہشت گرد ملوث تھے پاک فوج نے پاکستان میں فرقہ واریت اور فساد کی آگ لگانے کی خوفناک سازش میں ملوث  دہشتگردوں کے نیٹ ورک کو پکڑ لیاہے اور ان کا اعترافی بیان بھی جاری کر دیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق پاک فوج کی جانب سے جاری کردہ ویڈیو میں میں دہشتگرد  نے اعترافی بیان دیتے ہوئے کہا کہ وہ آٹھ لو گ تھے ،جن میں عبدالرشید جو کہ امیر  تھا ،بشیراللہ ،عنایت الرحمان ،اجمل ،عبدالرزاق ،لاونگ اور سلطان زیب شامل ہیں ,میرا تعلق باجوڑ سے ہے اور 2012میں مجھے یہاں تعینات کیا گیا ۔ان کا کہناتھا کہ شیر گل نے حملے کا حکم دیا ،ہم عبدالرزاق کے گھر اکھٹے ہوئے اور مشورہ کیا ،10محرم کو جب ہم منصوبے کو انجام دینے کیلئے راجہ بازار پہنچے تو اس وقت جمعہ کا وقت تھا ،ہم تمام لوگ وہاں اکھٹے ہوئے اور پھر آدھے اوپر والی منزل پر چلے گئے اور آدھے نیچے والی منزل پر ،کاررائی کرنے کے بعد آگ لگائی اور وہاں سے فرار ہو گئے ۔ دہشتگر د اجمل کا کہناتھا کہ افغانستان میں ہمارا کمانڈر ہے جس کا نام شیر گل ہے جبکہ پنڈی میں شاہ زیب نامی شخص ہمارا کمانڈر ہے ۔ ہم نے کالے کپڑے پہن کر مسجد کو آگ لگائی لوگوں کو چھریاں ماریں ۔

روز عاشور مسجد کو آگ لگانے والے ٹی ٹی پی دہشت گرد
روز عاشور مسجد کو آگ لگانے والے ٹی ٹی پی دہشت گرد

جی ایچ کیو راولپنڈی میں پریس بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان پاک فوج نے کہا کہ گرفتاردہشت گردوں کواین ڈی ایس اور”را” کی حمایت حاصل تھی، اس حملے میں اُ سی مسلک کے لوگ ملوث تھے، جن  کا مقصد ملک میں فرقہ واریت کو ہوا دینا تھا۔

یاد رہے کہ کہ نومبر 2013 میں راولپنڈی میں عاشورہ کے جلوس پر حملہ کیا گیا تھا اور بعد ازاں نامعلوم افراد نے مدرسہ تعلیم القرآن کو نذر آتش کردیا تھا ۔

آگ اور خون کے اس کھیل کے دوران تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کی محرم کمیٹی کے زیر اہتمام  فوارہ چوک میں منعقد ہونے والی مجلس عزا کو تحریک کے کارکنوں نے حسب روایت مکمل کیا۔ اور مجلس عزا کے بعد مختار فورس کے رضا کاروں و ابراہیم سکاؤ ٹس  کے حصار میں ماتمی زنجیر زنوں ، نے ‘یا حسین ؑ واویلا ٗ کی ماتمی صدا کے ساتھ  زنجیر زنی کرتے ہوئے اپنے اصلی روٹ پر امام بارگاہ قدیم  کی منزل مقصود تک پہنچایا۔

نومبر 2013:قائد ملت جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی سانحہ عاشورہ کے بعد جلائے گئے امام بارگاہ کا دورہ کررہے ہیں
نومبر 2013:قائد ملت جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی سانحہ عاشورہ کے بعد جلائے گئے امام بارگاہ کا دورہ کررہے ہیں

اسی روز راولپنڈی کے کئی امام بارگاہوں پر حملے کئے گئے اور امام بارگاہ حفاظت علی شاہ ، امام بارگاہ شہیدان کربلا ؑ ٹائر بازار ، امام بارگاہ قدیم کو بھی آگ لگادی گئی تھی جس میں قرآن تبرکات بھی جل کر راکھ  ہوگئے تھے ۔ امام بارگاہ شہیدان کربلا دو بارآتشزدگی کا شکار ہوا۔  صرف راولپنڈی نہیں اس سانحہ کے بعد ملک بھر میں امام بارگاہوں مساجد پر دہشت گرد حملے کئے گئے۔ آستانہ لعل شاہ مشہدی ملتان  کا قدیم علم مبارک شہید کیا گیا۔چشتیاں میں امام بارگای جلائی گئی ۔

اسی آڑ میں چہلم سید الشہداء کے جلوس کو بھی روکنے کی کوشش کی گئی جسے قائد ملت جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے یہ کہہ کر مسترد کر دیا کہ عزاداری سید الشہداء مظلوموں کا ابدی و سرمدی احتجاج ہے جس کے روٹ اور روایت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا  جب تک دم میں دم ہے عزاداری سید الشہداء پر کسی مائی کے لعل کو سودابازی نہیں کرنے دی جائے گی اور نہ ہی  جلوس عزا پر کو ئی سمجھوتہ کیا جائے گا۔چہلم سید الشہداء کو قائد ملت جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی کی قیادت میں جلوس چہلم برآمد ہوا اور منزل تک پہنچا تھا۔

ٹی این ایف جے کی جعفریہ ایکشن کمیٹی کے سربراہ کرنل (ر) سخاوت حسین کاظمی نے ایک بیان میں پاک فوج کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک فوج نے عزاداری اور مسجد پر حملے کی سازش کو بے نقاب نہیں کیا بلکہ پاکستان کی سالمیت اور یکجہتی پر حملے کی سازش کو تار تار کردیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سانحہ عاشورہ کے جھوٹے مقدمات کو فوری طور رپر ختم کیا جائے اور ان تمام عناصر کو جکڑا جائے جنہوں نے دہشت گردوں کے مقاصد کی تکمیل میں تعاون کیا۔ امام بارگاہوں مساجد کو جلایا۔ انہوں نے قائد ملت جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی کی بصیرت افروز قیادت کو سلام پیش کیا۔

کرنل سخاوت کاظمی نے سانحہ عاشورہ کے بعد بے گناہ اسیری کاٹنے والے عزاداروں ماتمیوں کی استقامت کو خراج عقیدت پیش کیا۔

 

One thought on “پاک فوج زندہ باد، سانحہ عاشورہ سازش بے نقاب ؛ راجہ بازار میں کھیلے گئے خوفناک کھیل کی تفصیلات

  • اَلْحَمْدُلِلّٰہِ۔۔۔۔ مرکز مکتب تشیع علی مسجد کی قائم کردہ جعفریہ ایکشن کمیٹی نے سانحہ عاشورہ کے دوران جس انداز سے اسیران کے لئے کوششوں کا آغاز پہلے دن سے کیا تھااور کسی بھی لمحے میں اسیران کو تنہا نہیں چھوڑا،یہ وہ وقت تھا جب اپنے بیگانے سب ساتھ چھوڑ کر جارہے تھے لیکن ملت تشیع کے حقیقی نمایندہ مرکز نے اسیران کی بھرپور قانونی اور اخلاقی معاونت کا فیصلہ کیا اور کیس کے دوران ہر موقع پر ساتھ دیا، اس سلسلے میں اسیرانِ سانحہ عاشورہ کی جانب ہم جعفریہ ایکشن کمیٹی کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں اور اس عظیم خدمت پر انکا شکریہ ادا کرتے ہیں۔۔۔۔ منجانب اسیران سانحہ عاشورہ

    Reply

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.